متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: سی آئی ڈی افسر کا روپ دھار کر راہگیروں کو لوٹنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا

خلیج اردو
شارجہ : شارجہ کے سجاہ انڈسٹریل ایریا میں راہگیروں کو لوٹنے کے لیے سی آئی ڈی افسر کا روپ دھارنے کے الزام میں 32 سالہ شخص کو شارجہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

شارجہ پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل عمر احمد ابو الزود نے وضاحت کی ہے کہ محکمے کو اطلاع ملی کی ایک نامعلوم شخص کی جانب سے پیسے چرانے اور ذاتی سامان چھیننے کے لیے سیکیورٹی اہلکار کا روپ دھارنے سے متعلق اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

اطلاع ملتے ہی کیس کی تحقیقات کے لیے سی آئی ڈی افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی ۔ تفتیشی ٹیم ملزم کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ جب ملزم کو گرفتار کیا گیا تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

کرنل ابو الزود نے مزید بتایا کہ ملزم اکثر سی آئی ڈی افسر کا روپ دھار کر متائثرین کو نشانہ بناتا تھا اور ان سے رقم اور سامان حوالا کرنے کا کہتا تھا۔

حکام نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے افراد جو خود کو پولیس افسر کے طور پر ظاہر کرتے ہیں ان کے احکامات پر آنکھیں بند کر کے عمل نہیں کے بجائے ان سے شناختی ثبوت مانگیں۔

کرنل ابو الزود نے واضح کیا کہ پولیس رہائشیوں کے بٹوے دیکھنے یا ان سے پیسے لینے کو کبھی نہیں کہتی۔ شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت شارجہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے عوام کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرنے اور کسی بھی ایسے رویے کی اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے جس سے شک، چوری یا خطرہ پیدا ہو۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button