متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں سائبر قوانین: واٹس ایپ وائس میسج میں ساتھی کی توہین کرنے پر ایک شخص کو 10,000 درہم کا جرمانہ

خلیج اردو

دبئی: واٹس ایپ کے ذریعے اپنے ساتھی کو توہین آمیز وائس میسج بھیجنے والے نوجوان کو 10,000 درہم ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

العین کی عدالت نے ایک عرب شخص کو حکم دیا کہ وہ مدعی کو ہرجانے کی رقم ادا کرے کیونکہ وہ آن لائن قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وائس میسج میں اپنے ساتھی کی توہین کرنے اور دھمکیاں دینے کا مجرم پایا گیاہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق 20 سالہ عرب شخص نے کام پر موجود اپنے ساتھی کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اسے واٹس ایپ کے ذریعے بھیجے گئے وائس میسج کے ذریعے اس کی توہین، بدسلوکی اور دھمکیاں دینے پر اسے 50,000 درہم اخلاقی اور نفسیاتی نقصان کیلئے ہرجانہ ادا کرے۔

متاثرہ شخص نے کہا کہ جارحانہ پیغامات نے اس کی توہین کی اور اسے نفسیاتی طور پر متاثر کیا۔

اس شخص نے مدعا علیہ کی جانب سے توہین آمیز صوتی پیغام کا ثبوت بھی عدالت میں پیش کیا۔

دونوں فریقوں سے سننے کے بعد فاضل جج نے فیصلہ کیا کہ مدعی کو اخلاقی اور نفسیاتی نقصانات کے معاوضے میں 10,000 درہم دیا جائے۔مدعا علیہ سے مدعی کے قانونی اخراجات بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button