متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے ڈرون مالکان سے فلائننگ آپریشن سے روک دیا ہے

خلیج اردو
دبئی : وزارت داخلہ نے حکم دیا ہے کہ ملک میں تمام قسم کے پرواز جو ڈرون کے ذریعے ہوں ، اسے روک دیا جائے۔ کسی بھی طرح کے اسپورٹس ایئرکرافٹ ، شوقین اور مہم جو افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ بائیس جنوری سے اسے معطل کریں۔

اس حوالے فضائی اور سمندری سپورٹس پر بھی حکم کا اطلاق ہوتا ہے۔ یہ جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے گائیڈلائنز کی روشنی میں کیا گیا۔

وزارت نے افراد اور معاشرے سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی حکام کی طرف سے جاری ہدایت نامے پر لازمی عمل کریں گے۔ یہ عوام کی زندگیوں کا تحفظ بنانے کیلئے لازمی کیا گیا ہے۔

گائیڈلائنز میں اضاحت کی گئی ہے کہ جن اداروں کے پاس کام کے معاہدے یا تجارتی یا اشتہاری منصوبے ہیں جو ڈرون کے استعمال سے فلم بندی پر انحصار کرتے ہیں انہیں اجازت نامے کے حکام سے اس مدت کے دوران اپنے کام اور پراجیکٹس کو انجام دینے کیلئے ضروری استثنیٰ اور اجازت لینا ہوگی تاکہ ان پراجیکٹس کے وقت کو متاثر کرنے والے کسی بھی نتائج سے بچا جا سکے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button