متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا ایک بیلین کھانوں سے متعلق اقدام : تین ہفتوں سے بھی کم عرصے میں دنیا کے 13 ممالک میں کھانے تقسیم کر دیئے گئے

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے ایک بلین کھانوں سے متعلق مہم جس کا مقصد دنیا بھر کے 50 ممالک میں پسماندہ اور غذائی قلت کے شکار افراد کو خوراک کی امداد فراہم کرنا ہے، سے متعلق حوصلہ مند خبر آئی ہے۔

مہم کے منتظمین نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک کے شروع ہونے کے تین ہفتوں سے بھی کم عرصے میں 13 ممالک میں خوراک کی امداد تقسیم کرنا شروع کر دی ہے۔

محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشیٹوز کے زیر اہتمام اس اقدام نے اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی)، فوڈ بینکنگ ریجنل نیٹ ورک محمد بن راشد المکتوم ہیومینٹیرین کے تعاون سے تقسیم کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

چیریٹی اسٹیبلشمنٹ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین ، یو اے ای میں موجود یو این ایچ سی آر، فوڈ بینک اور مستفید ہونے والے ممالک میں کئی مقامی خیراتی اور انسانی فلاہی تنظیمیں شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جن 13 ممالک میں تقسیم شروع ہوئی ہے ان میں نائیجیریا، ہندوستان، سوڈان، اردن، لبنان، کرغزستان، مصر، تاجکستان، یوگنڈا، یو اے ای، کوسوو، امریکہ اور البانیہ شامل ہیں ۔

یو این ایچ سی آر کے ساتھ اس پہل کا تعاون اسے براہ راست دو ممالک نائیجیریا اور ہندوستان میں مستحقین تک پہنچنے کی اجازت دیتا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button