متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا قومی دن ، حکام نے خیرسگالی کے تحت خاندانوں کو بچوں کیلئے گاڑی سیٹ دینےکا فیصلہ کر لیا

خلیج اردو
دبئی : دبئی میں حکومتی اداروں نے ملکر قومی دن پر مختلف فیملیز کیلئے تحائف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے نجی اور سرکاری شعبہ مہمان نواز میں کام کرنے والے افراد کے نوزائدہ بچوں کیلئے حکام کار سیٹ دیں گے۔

یہ اقدام ملک کے پچاس ویں قومی دن کے معاملے میں اٹھایا گیا۔

روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے ، دبئی ہیلتھ اتھارٹی اور دبئی پولیس نے مائی چائلڈ گولڈن جوبلی گفٹ کے نام سے انیشیٹیو لیا ہے۔

اس حوالے سے 450 سے زائد کار سیٹ کو 21 نجی اور سرکاری اداروں میں کام کرنے والے خاندانوں کو ملیں گے۔ یہ کار نوزائدہ بچوں کیلئے چار سال کی عمر تک کے بچوں کیلئے استعمال ہو سکیں گے۔

اس مشترکہ اقدام کا مقصد حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانا ہے جہاں معاشرے میں بچوں کیلئے سیٹ کے استعمال سے متعلق آگاہی عام کرنا ہے۔

گلف خطے کیلئے یونیسیف کے نمائندے ایلطیب آدم کا کہنا ہے کہ 5 سال سے 29 سال کے بچوں اور لڑکوں میں اموات کی بڑی وجہ کار حادثات ہیں ہیں۔ ہم بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہتے ہیں جس کیلئے یہ اقدامات لازمی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی حفاظت کافی آسان ہے۔ آپ انہیں سیٹ میں رکھیں اور کسی حادثے کی صورت میں وہ محفوظ رہیں گے۔

مونا تاہلاک جو لطیفہ اسپتال برائے زچہ بچہ کی سی ای او ہے ، نے بچوں کی حفاظت سے متعلق ان کی پیدائش کے دن سے لے کر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

2021 کی دوسری ششماہی میں اٹلس ورلڈ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آر ٹی اے میں ٹریفک اور روڈز ایجنسی کے سی ای او میتھا بن ادائی نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات سڑک کے معیار کے شعبے میں بہترین ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہے۔

انہوں نے والدین سے گاڑی میں کار سیٹ اور سیٹ بیلٹ استعمال کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایمریٹس ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ، ایمریٹس جنرل پیٹرولیم کارپوریشن (امارات) اور بیبی شاپ گروپ بھی اس اقدام میں حصہ لے رہے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button