متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے رہائشی الحوسن ایپلیکیشن پر ویکسین کی تفصیلات دیکھا کر یورپی ممالک میں داخل ہو سکتے ہیں

خلیج اردو 12 دسمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات نے یورپی یونین کے ڈیجیٹل کوویڈ سرٹیفیکٹ سسٹم کے ساتھ کنکٹ کیا ہے۔ اس سے متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں اور شہریوں کیلیے آسان ہوا ہے کہ وہ یورپی یونین ممبر ممالک میں داخل ہو سکیں۔

یورپی یونین کے ایک عہدیدار نے خلیج ٹائمز کو بتایا ہے کہ ویکسین شدہ رہائشی اور شہدی الحوسن اپلیکیشن کا استعمال بالکل یورپی یونین ڈیجیٹل ایپلیکیشن کی طرح استعمال کر پائیں گے۔

ڈیجیٹل پاس کو اس بار سمر میں لانچ کیا گیا تھا۔

عہیدیدار نے کہا کہ جلد از جلد اپلیکیشن پر تکنیکی تبدیلیاں لائی جائے گی۔ یہ الحوسن ایپلیکیشن کو یورپی یونین ڈیجیٹل پاس سے ملائے گا۔

اب تک 28 ممالک نے یورپی یونین ڈیجیٹل پاس کے ساتھ اپنے سسٹم کو ملایا ہے۔ ان میں البانیہ ، انڈورا ، آرمانیا ، لبنان ، اسرائیل ، سنگاپور ، یوکرین ، ٹیگو ، آئس لینڈ اور دیگر شامل ہیں۔

یورپین ٹوورزم ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے نئے ڈیوولپمنٹ کی تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم اس معاہدے کا خیرمقدم کریں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button