متحدہ عرب امارات

پاکستان میں بس حادثہ ، 28 افراد جاں بحق اور 40 زخمی

خلیج اردو
سیالکوٹ: عید الاضحی کیلیے گھر جانے والے مزدور اپنے پیاروں سے ملنے سے پہلے موت کے منہ میں چلے گئے۔ ایک خوفناک ٹریفک حادثے نے انہیں عید گھر والوں کے ساتھ منانے کی خوشی کے ساتھ زندگی بھی چھین لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ سے ڈیرہ غازی خان جانے والی بس تونسہ روڈ پر حادثے کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے 28 افراد موقع پر ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ٹیم نے میتیوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیم کے سربراہ شیر خان کا کہنا ہے کہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ مسافر اپنے آبائی علاقے راجن پور جارہے تھے تاکہ وہ عید اپنے پیاروں کے ساتھ منائے۔ تاہم ایک حادثہ اس میں حائل ہوا۔

پاکستان میں خراب سڑکوں اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے اکثر ٹریفک حادثات ہوتے رہتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button