متحدہ عرب امارات

پی سی آر ٹیسٹ کے حوالے سے نرمی ایک طرف : ابوظبہی میں اب بھی چودہ دنوں میں کرونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہے

خلیج اردو

ابوظبہی : ابوظہبی میں کرونا کیسز میں کمی کے بعد اس حوالے سے لگنے والی پابندیوں میں بڑی سبح پر نرمی کی گئی۔ ان آسانیوں میں کھلی جگہوں پر ماسک نہ پہننا، ابوظبہی میں داخل ہونے کیلئے گرین پاس کی ضرورت کا ختم ہونا اور داخلے کیلئے پیشگی پی سی آر ٹیسٹ کی شرط کا ختم ہونا شامل ہے۔

 

اس حوالے سے ابوظبہی نے گرین لسٹ کو بھی ختم کیا ہے۔ تاہم اگر آپ ابوظبہی میں داخل ہو جاتے ہیں تو اس کے بعد عوامی مقامات پر داخل ہونے کے لیے گرین سٹیٹس کی ضرورت اب بھی ہے۔

 

ابوظہبی میں عوامی مقامات پر داخل ہونے کے لیے اب بھی گرین پاس درکار ہے۔ ایک مکمل ویکسین شدہ فرد کو پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ آنے کے بعد الحسن ایپ پر گرینر نگ کا درجہ حاصل کر سکتا ہے۔ سبز رنگ 14 دن تک متحرک رہتا ہے۔ لہٰذا، ایک فرد کو ابوظہبی میں عوامی مقامات پر داخل ہونے کا اہل بنانے کے لیے ہر دو ہفتے بعد پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے۔

 

کس طرح مستثنیٰ کیٹگری اور بچوں کو داخلے کی اجازت ہوگی؟

 

وہ افراد جنہیں کرونا ویکسین سے استثنیٰ دیا گیا ہے یا جن کی عمریں سولہ سال سے کم ہیں تو انہیں الہوسن اپلیکیشن پر ٹیسٹ کرائے بغیر گرین اسٹیٹس شو ہوگا۔

 

سیاحوں کیلئے پرکشش مقامات، تجارتی ادارے

 

ابوظہبی کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے نوٹ کیا کہ تمام عوامی مقامات اور تجارتی احاطے زائرین اور ملازمین کے داخلے کی اجازت کے لیے ‘گرین پاس’ اور ای ڈی ای اسکینرز کا استعمال جاری رکھیں گے۔ ابوظہبی میں زیادہ تر اداروں کے ملازمین ہفتہ وار اسکریننگ کر رہے ہیں۔

 

ایونٹس کی میزبانی کیلئے طریقہ کار

 

اگرچہ ابوظہبی میں منعقد ہونے والے کسی بھی پروگرام میں داخلے کے لیے گرین پاس کی ضرورت ہوتی ہے لیکن مقامی حکام نے پی سی آر ٹیسٹ کے مسلسل استعمال پر بھی زور دیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ایونٹ کے منتظمین پی سی آر کی ضروریات کی درستگی کے بارے میں فیصلہ کر سکتے ہیں جو عام طور پر ایونٹ کے پیمانے اور صلاحیت کے لحاظ سے 24 گھنٹے سے 96 گھنٹے تک مختلف ہوتی ہے۔ نجی تقریبات کی آپریٹنگ صلاحیت اب 90 فیصد ہے۔

 

سرکاری عمارتوں میں داخلے کے طریقہ کار میں نرمی

 

اب، تمام ملازمین، مہمان اور ٹھیکیداروں کے لیے گرین پاس کافی ہے۔ اب تک، ملازمین اور ٹھیکیداروں کو ہر سات دن بعد منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ پیش کرنا پڑتا تھا اور سیاحوں اور صارفین کو 48 گھنٹے کا درست ٹیسٹ نتیجہ دکھانا پڑتا تھا۔ تاہم حفاظتی ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کو بغیر استثنیٰ کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

مثبت کیسز کے ساتھ رابطے کے لیے 5 دن کے پی سی آر ٹیسٹ

 

کمیونٹی ممبران جو کوویڈ 19 کیس کے ساتھ رابطے میں آتے ہیں انہیں قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہے بلکہ لگاتار پانچ دن تک پی سی آر ٹیسٹ کروانا پڑتا ہے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button