خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں ایک پیدل راہگیر کو چاقو مارنے اور اس سے 300 درہم چرانے پر ایک شخص کو 2 سال قید کی سزا

خلیج اردو: دبئی میں ایک ۳۵ سالہ ایشیائی شخص کو فوجداری عدالت نے الرقہ کے علاقے میں ایک اور ایشیائی باشندے کو لوٹنے کے جرم میں دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔

یہ مقدمہ مئی ۲۰۲۱ کا ہے، جب متاثرہ شخص نے ایک رپورٹ درج کرائی جس میں کہا گیا کہ اسے رقہ کے علاقے میں لوٹا گیا اور اس پرحملہ کیا گیا۔

تفتیش کے دوران متاثرہ کی گواہی کے مطابق، ایک ایشیائی شخص نے اسے اس وقت روکا جب وہ شام کو اپنے علاقے میں ٹہلنے کیلئے نکلا تھا۔ اس نے مزید کہا کہ جب میں نے رقم دینے سے انکار کیا تو ملزم نے میرے پیٹ کے نچلے حصے میں چھرا گھونپ دیا اور میری پینٹ کی جیب سے ۳۰۰ درہم چرا لیے ۔

ملزمان مزاحمت کی کوشش کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر فرار ہو گئے۔

اس شخص کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے، ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ جائے وقوعہ سے جمع کیے گئے شواہد نے اسے ملزم تک پہنچایا، اور اسے چاقو سمیت گرفتار کیا۔

اس شخص کو سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button