پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

ڈپٹی کمشنر کراچی ساوتھ اور ساتھی افسر کی دبئی منتقلی کیلئے 30 ہزار ڈالر جاری

خلیج اردو: کراچی میں گزشتہ ہفتے گھر میں جھلسنے والے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ اور ان کے ساتھی سرکاری افسر کو علاج کیلئے دبئی منتقلی کرنے کے ہوائی اخراجات کیلئے سرکاری خزانے سے 30 ہزار ڈالر جاری کردیئے گئے ہیں۔محکمہ خزانہ سندھ نے مالی سال 2022،23 کے بجٹ سے رقم جاری کردی ہے۔

میڈیا کو موصول دستاویز کے مطابق دونوں افسران کی ایئر ایمبولینس میں دبئی منتقلی پر 65 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات آرہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی سی عبدالستار عیسانی اور مقصود جہانگیر کو فوری طور پر کراچی سے دبئی منتقل کیا جارہا ہے۔

دونوں سرکاری افسران 15 جولائی کو علی الصباح کلفٹن میں گھر میں نامعلوم وجہ سے جھلس گئے تھے۔ انہیں کلفٹن کے نجی اسپتال میں طبی امداد کے بعد گلشن اقبال کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

عبدالستار عیسانی اور مقصود جہانگیر کا علاج شیخ مخبوت میڈیکل سٹی اسپتال دبئی میں ہوگا۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ایئر ایمبولینس کے لیے 30 ہزار ڈالر کے مساوی رقم ایئر کرافٹ سیلز اینڈ سروسز کو ادا کی جا رہی ہے۔ میسر اے ایس ایس ایل دونوں سرکاری افسران کی کراچی سے دبئی منتقلی کا انتظام کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button