متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: ابو ظہبی پولیس کی گاڑیاں مریخ مشن کے لوگو سے سجا دی گئیں

امارات کے اس مریخ مشن، ای ایم ایم نے، اس  کے بانی مرحوم شیخ زید بن سلطان کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔

 

خلیج اردو آن لائن: متحدہ عرب امارات کے عوام کے فخر اور خوشی کے شدید اظہار کے طور پر ابوظہبی پولیس کی گشت پر مامور گاڑیوں کو مریخ مشن "امید کی کھوج”  کے لوگو سے سجایا دیا گا۔ متحدہ عرب پہلا  عرب مسلم ملک ہے جو کسی دوسرے سیارے کے لیے مشن بھییج رہا ہے۔  اس مشن کو جاپان کے تینیگشیما خلائی مرکز سے پیر کی صبح  لانچ کیا جانا ہے۔

امارات کے اس مریخ مشن، ای ایم ایم نے، اس  کے بانی مرحوم شیخ زید بن سلطان کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔

امارت کی سڑکوں پر آج خوشی اور امید کے ماحول کے درمیان  ہوپ پروپ کے لوگو سی سجی پولیس  گاڑٰیوں کا پہلا کارواں نکالا گیا۔ جو لوگو کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

ابو ظہبی پولیس کے اہلکاروں نے نہ صرف متحدہ عرب امارات بلکہ خطے کے لئے بھی تاریخی اور بے مثال تقریب میں شرکت پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔

انہوں نے قیادت کے وژن اور امنگوں کو دیکھ کر بھی فخر کا اظہار کیا جن کے نزدیک کامیابی اور خواہشات کے راستے میں کوئی حد نہیں ہے۔

Source : Gulf News

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button