متحدہ عرب امارات

پارکنگ میں گاڑی چھوڑ کر بھول جانے والے یا تو فیس ادا کریں یا قانونی کارروائی کا سامنا کریں، حکام کی وارننگ

خلیج اردو

ابوظبہی: ابوظبہی میں حکام نے پارکنگ لاٹس میں کار چھوڑ کر غائب ہونے والے مالکان کو تنبیہ کی ہے کہ وہ متعلقہ فیس ادا کریں یا پھر قانون کا سامنا کریں۔

 

 

مصفحہ پارکنگ لاٹ ایم ۱۸ اور ابوظہبی سٹی کی کثیر المنزلہ پارکنگ عمارتوں میں ایسی گاڑیاں بہت ہیں جن کو ان کے مالکان نے پارکنگ کے بعد وہاں چھوڑ دیا ہے اور غائب ہو گئے ہیں۔

 

ان لاوارث گاڑیوں کے مالکان سے کہا گیا ہے کہ قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے پارکنگ کی فیس ادا کریں۔ اس حوالے سے بدھ کے روز ابوظہبی میں محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر (آئی ٹی سی انتباہ جاری کیا۔

 

آئی ٹی سی نے تمام گاڑیوں کے مالکان سے مطالبہ کیا کہ وہ پبلک پارکنگ کی انتظامیہ، ٹرک پارکنگ یارڈ اور ملٹی سٹوری پارکنگ کے مرکزی کنٹرول روم میں اپنی گاڑی کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے اور بقایا فیس ادا کریں۔

 

اس حوالے سے کوتاہی برتنے والوں کو مخاطب کرکے کہا گیا ہے کہ ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

 

جن افراد نےاپنی گاڑیاں لمبے عرصے تک بغیر رجسٹریشن کیے یا ضروری فیس ادا کیے پارک کی ہیں ، انہیں پبلک پارکنگ ایریاز کے قواعد و ضوابط کی پابندی کا کہا گیا ہے۔

 

آئی ٹی سی نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں تعاون کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں قانونی کارروائی ہو سکتی ہے جو نوٹس کی مدت ختم ہونے پر نیلامی میں نظر انداز گاڑیوں کی فروخت تک جا سکتی ہے۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ یہ سب عوام کی دیرپا فلاح کیلئے کیا جارہا ہے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button