متحدہ عرب امارات

جانیے ابوظہبی میں کون کون سے علاقوں کے نام تبدیل کر دئیے گئے ہیں

المقتہ اور بعبت ابوظہبی کو ملا دیا گیا ہے ، جسے نیا نام ربادان دیا گیا ہے۔

خلیج اردو ویب ڈیسک 09 جولائی2020

دبئی: ابو ظہبی نے بدھ کے روز مقامات اور علاقوں کے نام تبدیل کر دئیے اور کچھ علاقوں کو آپس میں ضم کردیا جس کا مقصد امارات کے جغرافیہ کو برقرار رکھنا ہے۔

یہ اقدامات امارت کے انفرادی کردار کو برقرار رکھنے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان کی ہدایت کے تحت ابو ظہبی میڈیا آفس کے ایک ٹویٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ راس غوراب جزیرے کا نام الیاہ جزیرہ رکھا جائے گا اور اس علاقے کی مخصوص خصوصیات کو اجاگر کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کیے جائیں گے

دریں اثنا ماحولیاتی ایجنسی ابوظہبی (ای اے ڈی) نےمشرق وسطی کے سب سے بڑے ماحولیاتی ریگولیٹر نیشنل ایکویریم کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں تاکہ خطے میں ایک جدید تریناور سب سے بڑی سمندری کچھوے کی بحالی کی سہولیات کو تشکیل دیا جاسکے۔یہ ابوظہبی میں جنگلی حیات کی حفاظت اور حیوانی تنوع کے تحفظ کے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔

یہ تبدیلیاں امارات کے مغربی ساحل الظہبیہ کے ایک علاقے کا نام تبدیل کرنے کے بعد آئیں جس کا نام ال نوف رکھ دیا گیا ہے۔
Source:Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button