متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس کی وباء ، عجمان کا احسن اقدام ، ملازمین کو بڑی رعایت دیدی

خلیج اردو
ستمبر 22 ستمبر 2020
عجمان: عجمان نے سرکاری ملازمین کیلئے بڑی رعایت کا اعلان کردیا۔ وہ تمام ملازمین جو مستقل بنیادوں پر ملازمت کا کنٹریکٹ رکھتے ہیں،وہ اب گھر سے کام کر سکیں۔ اس رعایت سے ان ملازمین کو استثنیٰ حاصل ہوگا جن کی دفتر میں موجودگی ضروری ہو یا جنہوں نے ابھی تک پروبیشن کا دورانیہ پورا نہیں کیا ہو۔

عجمان کے انتظامی اور معاشی امور کے حکمران عزت مآب شیخ احمد بن حمید النعمی نے فرمان جاری کیا ہے جس کے مطابق گھر سے کام کرنے کا حکم تمام سرکاری اداروں کے ملازمین پر لاگو ہوگا۔

اس حوالے حکومتی احکامات پر وہ افراد جو ملک سے باہر ہیں ، بھی گھر سے کام کر سکیں گے۔

اس حوالے سے حکومت نے تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ جامع حکمت عملی مرتب کریں اور اس میں ملازمین کے گھروں سے کام کے حوالے سے تمام ضوبط طے کریں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے مختلف اہم دفاتر کو بند کیا ہے تاہم عوام کو انلائن سہولیات کیلئے اسٹاف گھروں سے کام پر معمور ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button