متحدہ عرب امارات

جانے ہیلتھ انشورنس کے حوالے سے نئی خبر، کسی اور کو اپنا انشورنس کارڈ دینے پر آپکو بھاری پانچ ہزار درہم تک کے جرمانوں کا سامنا کرنا پڑھ سکتا

خلیج اردو
22 ستمبر 2020
ابوظبہی: ابوظبہی میں محکمہ صحت نے منگل کو ایک حکمنامے میں صحت انشورنس سے متلق خلاف ورزیوں پر جرمانہ سے متعلق نئی فہرست جاری کی ہے۔

حکام نے ایک فہرست جاری کی ہے جس میں 43 خلاف ورزیوں کا ذکر ہے۔ ان خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔ جس میں جرمانہ کی رقم 100 درہم سے لے کر 20 ہزار درہم تک ہے۔
حکام کے مطابق جو شخص کسی دوسرے شخص کا ہیلتھ انشورنس کارڈ استعمال کرے گا اسے 5 ہزار درہم جرمانہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ارباب کو ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا اگر وہ کسی ملازم کو صحت کی ہنگامی حالات میں اس کے اخراجات کے پیسہ نہیں دے گا۔

حکمنامہ کے مطابق اگر کوئی کمپنی کسی صارف کی صحت انشورنس کی رقم ادا نہیں کرے گا تو اسے 20 ہزار درہم کا جرمانہ کیا جائے گا۔
ابوظبہی میڈیا آفس کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق یہ حکمانہ انشورنس سے متعلق تمام فریقین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔

Source; Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button