متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کرونا وائرس کے باوجود امارات میں ہوٹل کی بکنگ کی شرح دنیا میں دوسرے نمبر پر رہی ہے

خلیج اردو
10 اپریل 2021
دبئی : گزشتہ سال پوری دنیا کو کرونا کی وباء نے اپنی لپیٹ میں لیا اور جہاں تمام شعبے متائثر ہوئے وہاں ہوٹلنگ کا شعبہ بھی متائثر ہوا۔ تاہم کر دیکھانے کی امارات کی روایات کے مطابق دیکھنے کو ملا کہ اب متحدہ عرب امارات میں دنیا کے دوسرے بڑے لیول کے ہوٹلنگ بکنگ شرح دیکھنے کو ملی۔

وزارت معاشیات نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شعبہ سیاحت وہ شعبہ تھا جسے سب سے پہلے متائثر کیا گیا لیکن اس نے سب سے پہلے خود کو بحال کیا۔

عالمی تنظیم برائے سیاحت اور ایمریٹس سیاحتی کونسل کے رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے وزارت معاشیات نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر ہوٹل میں بکنگ کے حوالے سے شرح کے حساب سے دوسرے نمبر پر آتا ہے۔ یہ گزشتہ سال 54.7 فی صد پر تھی جو چین کے 58 فیصد کے بعد سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس فہرست میں امریکہ 37 فیصد پر ہے۔

ایسے میں جب عالمی طور پر ہوٹل بکنگ کی شرح گر کر 37 فیصد پر آگئی تھی ، خلیجی خطے میں شرح 43 فیصد رہی۔ یہ سیاحتی اقدامات کے متوازی ہے جہاں دنیا میں 74 فیصد سیاحتی سرگرمیوں میں کمی آٗیی جبکہ خطےت میں یہ 76 فیصد تھی۔

متحدہ عرب امارات میں مقامی سیاحت میں اضافہ ہوا اور اس ملک نے آکر تمام چیزوں پر باآسانی قابو پا لیا۔ ملکی لیول پر ٹیسٹنگ ہو یا پھر ویکسینیشن کا عمل ، امارات نے عالمی سطح پر وباء کا انسداد کرنے کی بھرپور نتائج دیئے۔

متحدہ عرب امارات میں ایکسپو 2020 کی کامیابی نے کافی سنبھالا دیا اور عالمی دنیا نے امارات کی کامیابیوں کو دیکھا جس سے ملک کے تشخص میں بہتری کے ساتھ ساتھ عالمی سرمایہ کاروں کا ملک کے نظام صحت اور روک تھام پر اعتماد بڑھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button