خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں اڑنے والی کشتیوں کی تیاری کے لیے سی ببلز اور المسعود پاور میں معاہدہ

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی پہلی اڑنے والی کشتی جلد حقیقت کا روپ دھارنے والی ہے اس حوالے سے خطے کے سب سے بڑے اور مشہورمیرین شو میں اس کی مقامی سطح پر تیاری کے لئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ امارات کے پرل ڈائیونگ ورثے کی غیرمعمولی عکاسی اور پائیداری پر مرکوز ایکس- پرل ایک جدید فرانسیسی فرم سی ببل کی ایجاد ہے جو ہائبرڈ ہائیڈروجن الیکٹرک پروپلشن سسٹم اور ریٹریکٹ ایبل فوائلز سے چلتی اور خریداری کے لیے دستیاب ہے۔ جبکہ اس کے فلیگ شپ ماڈل ایچ ٹو اورایکس پرل دونوں کی دبئی ہاربر پر نقاب کشائی کی گئی.

کمپنی کو امید ہے کہ اگلے سال سی اوپی 28 کے انعقاد سے پہلے دبئی کریک، دبئی کینال، یا ابوظہبی کارنیش کے ساتھ اس کے محدود ایڈیشن ہوا میں محو پرواز ہوں گی۔ دبئی انٹرنیشنل بوٹ شو کے 28 ویں ایڈیشن کے دوران اس خواب کے حقیقت کے روپ دھارنے میں ایک قدم پیش رفت ہوئی جہاں سی ببلز نے المسعود پاور ڈویژن کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت دونوں فریق ہائیڈروجن سے چلنے والی اڑنے والی کشتیوں کے پائلٹ اور کارکردگی کا جائزہ لیں گے جن کی تیاری اور آپریشنز امارات میں ہوں گے ۔ سی ببلز کی نائب صدر ورجینی سیورات نے کہ کہ دبئی انٹرنیشنل بوٹ شو ایک کلسک شو ہے، اس لیے یہ ایکس پرل کو بین الاقوامی سامعین کے سامنے ظاہر کرنے کا ایک بہترین موقع تھا،اور اس بات کا اظہار کرنے کا بھی کہ ہم المسعود کے ساتھ مل کراس شعبہ جاتی تبدیلی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ایم او یو متحدہ عرب امارات میں ہائیڈروجن سے چلنے والے ذرائع نقل وحمل کو آگے بڑھانے کے حوالے سے ایک اور قدم ہے۔ سی ببلز کی اس اڑنے والی کشتی 12 مسافر وں اور ایک پائلٹ کے ساتھ اڑان بھر سکتی ہے۔ الیکٹرک مسافر بردار جہاز، صفر کاربن اخراج کی واٹر ٹیکسی، وی آئی پی شٹل، یہاں تک کہ انٹر سٹی نقل وحمل کا ذرعیہ ہوگی۔پانی میں کم سے کم ہلچل اور خلل پیدا کیے بغیریہ ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ قرار دئے گئے علاقوں مشرقی مینگرووز ویٹ لینڈ میں سیاحتی سفرکے لیےبھی استعمال ہوسکتی ہے۔ المسعود پاور ڈویژن کے جنرل منیجر راسوبارٹن شلیگر نے کہا کہ دوسالوں بعد ہونے والے دبئی انٹرنیشنل بوٹ شو نے جہاں ایک نئے دور کااغاز کیا ہے وہیں ہم نے سی ببلز کے ساتھ شراکت داری سے کچھ نئی پرجوش اور دلچسپ چیز کی شروعات کرنے جارہے ہیں۔ صرف پانی کے اخراج کے ساتھ نقل وحمل کی یہ پائیدار سہولت ہماری وابستگی کو ظاہر کرتا ہے اور ہمیں اس شراکت داری پر دستخط کرنے پر فخر ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے ماحول دوست نقل و حرکت کو ترقی دینے میں مدد کرے گی۔ دبئی انٹرنیشنل بوٹ شو 2022 دبئی ہاربر میں 13 مارچ تک جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button