متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: لوٹو لکی ڈرا اس سال کے آخر تک ملتوی کر دیا گیا

لکی ڈرا پروگرام کے منتظمین نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ امارات لوٹو کے ہفتہ وار ڈرا اس سال کے آخر تک ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

 

خلیج اردو آن لائن: تفصیلات کے مطابق لکی ڈرا کرنے کا مقصد "پلیٹ فارم کو اپ گریڈ کرنے اور زیادہ سے زیادہ  گاہکوں کو سہولیات فراہم کرنے کےلیے نئے اقدامات اٹھانا ہے۔  ڈرا اس سال کی آخری سہ ماہی دوبارہ شروع ہوجائیں گئے۔ تاہم ابھی تک کسی مخصوص تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

امارات لوٹو کی انتظامیہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ، ” اپ گریڈز اس سال کے آخر تک مکمل ہوجائیں گئے، اور تب قرعہ اندازی پروگرام دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

تاہم منتظمین کی جانب سے کہا گیا ہے اس ہفتے کی قرعہ اندازی خریدنے والے رہائشیوں اور شہریوں کو ان کی رقم واپس کردی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا ، "امارات لوٹو  اس مشکل وقت میں اپنے انسان دوست اور سی ایس آر اقدامات کے ذریعہ کمیونٹی کی شمولیت اور ان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔”

مزید برآں لوٹو انتظامیہ نے اپنی ویب سائٹ پر ہدایت جاری کی ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے اتعام جیت لیا ہے لیکن انہیں ابھی تک اتعام نہیں ملا اور ایسے افراد جہنوں نے قرعہ اندازی میں شمولیت کے لیے رقم جمع کروا دی ہے وہ درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں

لوٹو رابطہ نمبر: 800 5825

یاد رہے کہ اس سال اپریل میں شروع ہونے والی لوٹو قرعہ اندازی واحد قرعہ اندازی ہے جس کے حق میں فتویٰ دیا گیا ہے۔

لاکھوں درہم پر مشتعمل اس قرعہ اندازی کے  ساتھ اس اسکیم میں کلیکٹیبل اور متحدہ عرب اماراات کے مشہور مقامات کے کارڈز دیے جاتے ہیں۔  جو کہ 35 درہم میں آن لائن یا ایپ کے ذریعے خریدے جا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ خریدار ہر ہفتے 35 ملین درہم سے 50 ملین درہم تک کی قرعہ اندازی میں بلکل مفت حصہ لے سکتے ہیں۔

خریدار لوٹو ویب سائٹ یا ایپ کا استعمال کرتے  ہوئے 1 سے 49 کے درمیان کوئی سے بھی 6 نمبروں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اگر قرعہ اندازی کے لئے منتخب کردہ نمبروں میں سے تین ، چار ، پانچ یا چھ  نمبر اسی ہفتے بال مشین کے چھ نمبروں سے مل جاتے ہیں تو خریدار انعام جیت جائے گا۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button