متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی سے ایک لاکھ اسی ہزار تارکین وطن اپنے ممالک واپس چلے گئے

پچھلے تین ماہ میں 180،000 سے زائد کارکنوں کو اپنے ممالک واپس بھیج دیا ۔

ابو طہبی حکام نے اتوار کے روز بتایا کہ ابوظہبی حکومت نے پچھلے تین ماہ میں 180،000 سے زائد کارکنوں کو اپنے ممالک واپس بھیج دیا ۔

ان مسافروں میں زیادہ تعداد ان مزدوروں کی ہے جو وبائی بیماری کی وجہ سے نوکریوں سےمحروم ہوگئیں تھے۔ روانگی سے قبل ان مسافروں کا کوویڈ 19 کے پیش نظر مفت معائنہ کیا گیا۔

حکام نے یہ بھی یقینی بنایا کہ وطن واپس جانے والے مزدوروں کو ان کی تنخواہیں اور اختتامی فوائد واپسی سے قبل گئے ہیں ۔

صحت کے حکام نے گذشتہ ہفتے انکشاف کیا تھا کہ موسفا میں 570،000 کوویڈ ۔19 ٹیسٹ کئے گئے تھے ۔

حکام نے یہ بھی بتایا کہ کویڈ 19 کی صورتحال کے دوران کارکنوں کی فلاح و بہبود ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ابوظہبی ایمرجنسی اینڈ کرائسز مینجمنٹ کمیٹی برائے کویڈ ۔19 نے محکمہ صحت (ڈو ایچ) اور ابوظہبی محکمہ اقتصادی ترقی (ADDED) کے ساتھ مل کر کارکنوں کے حقوق ، تحفظ اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے متعدد پروگرام تیار کئے ہیں ۔ وبائی صورتحال کے لئے قائم کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ "کارکنوں کو متعدد زبانوں میں اور مختلف ذرائع سے کویڈ 19 وبائی بیماری کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی تا کہ وہ اپنے آپ کو اس بیماری سے بچاسکتے ہیں ،” کمیٹی نے ایک بیان میں کہا وباء کے آغاز سے ہی ، کمیٹی نے کام کا ماحول محفوظ رہنے کو یقینی بنایا اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی مزدوروں کے حالات زندگی کی باقاعدہ جانچ پڑتال اور نگرانی بھی کرتی رہتی ہے

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button