متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر: چین نے کرونا کیسز سے منسلک بین الاقوامی پروازوں کی معطلی مختصر کردی

خلیج اردو
دبئی: چین نے 7 اگست سے کرونا کیسز کی کثرت رہورٹ کرعنے والے روٹس پر آنے والی بین الاقوامی پروازوں کے لیے معطلی کا وقت مختصر کر دیا ہے۔

ملک کے ایوی ایشن ریگولیٹر نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ شناخت شدہ کورونا وائرس کیس والے روٹ پر پروازیں ایک ہفتے کے لیے معطل کر دی جائیں گی اور اگر 4 فیصد مسافروں کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

اسی طرح اگر 8 فیصد مسافروں کا ٹیسٹ مثبت آیا تو دو ہفتے کے لیے پروازوں کو بند کر دیا جائے گا۔

قبل ازیں ایوی ایشن ریگولیٹر کی پالیسی یہ تھی کہ اگر پانچ مسافروں کا ٹیسٹ مثبت آیا تو اس روٹ کے لیے ایئر لائن کی پروازیں دو ہفتوں کے لیے معطل کر دی جاتی تھی۔

اسی طرح ایوی ایشن ریگولیٹر 10 یا اس سے زیادہ مسافروں کا ٹیسٹ مثبت آنے پر یہ معطلی چار ہفتوں تک رہتے تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button