متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس: دبئی میں بلدیہ کے 1،300 ورکرز 24 گھنٹے کام کررہے ہیں-

شہر کی سڑکوں کو صاف ستھرا رکھتے ہوئے دبئی میونسپلٹی کے 1،300 ورکرز اپنے روزانہ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

امارات کی صفائی کو 24 گھنٹے برقرار رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے تین شفٹ نظام نافذ کیا جارہا ہے۔

دبئی میونسپلٹی کے صفائی ستھرائی کے ورکرز اپنے روز مرہ
کے کاموں کو صفائی اور اسٹرلائسیشن کے خصوصی کام کے طور پر انجام دے رہے ہیں جس کو مختلف فضلہ مواد ، مین اور برانچ روڈز, پانی کے چینلز کے علاوہ ، ساحلوں ، رہائشی ، صنعتی اور تجارتی علاقوں کو صاف اور جراثیم سے پاک کرنے کے ایک خصوصی پروگرام کے تحت کیا جارہا ہے۔ جدید آلات اور اوزار سڑکوں پر ہونے والے کوڑے کوصاف کرنے کے لئے استعمال کیے جارہے ہیں ، خاص کر سگریٹ کے بٹ ، ماسک ، دستانے اور چھوٹا فضلہ۔ امارات کے تمام علاقوں کی کوریج کو یقینی بنانے کے لئے ہنگامی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

بلدیہ قومی اسٹرلائسیشن پروگرام کے تحط ورکرز کی آمد و رفت کے دوران تمام حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل ہوتا ہے۔ صفائی کرنے والے ورکرز کو ان کی میونسپلٹی بسوں میں محفوظ فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے انھیں ان کے مقامات پر پہنچنے کے بعد ، تمام حفاظتی سامان ورکرز میں تقسیم کردیئے جاتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارت کے ساتھ اپنے فرائض کو بحفاظت انجام دینے کے لئے ضروری صحت مند طریقوں سے واقف ہوں۔ صفائی ستھرائی کے لئے فراہم کردہ عمومی حفاظتی سامان میں ماسک ، ذاتی ہینڈ سینیٹائزر ، حفاظتی احاطے اور دستانے شامل ہیں۔

Source : Khaleej Times
19 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button