متحدہ عرب اماراتلائف سٹائل

فارمولا ون کے چیمپیئن کی دبئی میں اسکائی ڈائیونگ کی خوبصورت ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

اپنی ایک نئی ویڈیو میں فارمولا ون کے ریسر لیوس ہمیلٹن کو دبئی میں اسکائی ڈائیونگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو سب سے پہلے لیوس کے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئ تھی جس میں 7 مرتبہ فارمولا ون کے چیمپیئن کو سکائی ڈائیو دبئی کے جہاز سے چھلانگ لگاتے اور پھر مختلف کرتب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لیوس نے لکھا کہ "میں گزشتہ کچھ سالوں سے اسکائی ڈائیونگ سیکھ رہا ہوں۔ اور فارغ وقت میں اسکائی ڈائیونگ کرنا میں پسندیدہ مشغلوں میں سے ایک ہے”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lewis Hamilton (@lewishamilton)

لیوس نے بتایا کہ پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ انہوں نے اپنی پشت پر اڑنے کی کوشش کی ہے۔

لیوس نے مزید بتایا کہ "اس کے بعد وہ پریکٹس کے ونڈ ٹنل گئے”۔

یاد رہے کہ لیوس اس وقت مرسیڈیز کے لیے بطور کار ریسر کے کام کر رہے ہیں جبکہ اس سے پہلے میکلارن کے ساتھ وابستہ تھے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button