متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں تیز ہواؤں کے باعث ریت کے طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

یو اے ای میں تیز ہواؤں کے باعث ریت اور مٹی کے فضا میں شامل ہونے کے بعد حد نگاہ کم ہوگئی ہے۔ حد نگاہ کم ہونے کے باعث حکام کی جانب سے ڈرائیوروں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

مزید برآں، یو اے ای کے محکمہ موسمیات (این سی ایم) کی جانب سے کوڈ یلو ریت کے طوفان کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ کوڈ یللو کا مطلب ہے گھر سے باہر جاتے ہوئے رہائشیوں کو احتیاط برتنی ہوگی۔

نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز کے صحافی کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں شیخ محمد بن زید روڈ پر آندھی کے باعث حد نگاہ کم ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔

اس سے پہلے این سی ایم کی جانب سے گرد آلود موسم اور بادلوں کی پیش گوئی کی گئی تھی، اور اگلے دو دنوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button