متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: کورونا کے نئے کیسز اور صحتیابیوں سے متعلق تازہ ترین صورتحال

پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث  کوئی موت واقع نہیں ہوئی، وزارت صحت

 

خلیج اردو آن لائن: متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کے مطابق اتوار کے روز کورونا کے 351 نئے کیسز سامنے آئے اور 554 مریض صحت یاب ہوئے۔ اور 52 ہزار سے زائد نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کو کورونا کے باعث کوئی موت نہیں ہوئی۔ اور 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث کوئی موت نہ ہونے کا اس ماہ میں یہ چوتھا موقع ہے۔ اسی حوالے سے 15 جولائی کو ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر، شیخ محمد بن زید النہیان نے ٹویٹر پر  اعلان کیا تھا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں میں ایک بھی موت نہیں ہوئی۔

امارات اور کورونا ویکسین:

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے کورونا ویکسین کے فیز تھری کے ٹرائل کا آغاز کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ اس تجربے میں حصہ لینے کے لیے 10 ہزار سے زیادہ رضاکار رجسٹر کیے جا چکے ہیں۔ تاہم ویکسین تجربے میں خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کرنے کے لیے رجسٹریشن ابھی بھی جاری ہے۔ خواہش مند افراد درج ذیل ویب سائٹ پر جا کر خود کو رجسڑ کروا سکتے ہیں:

www.4humanity.ae.

تاہم  ابو ظہبی میونسپلٹی اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ابو ظہبی میں عوامی مقامات جیسا کہ ساحل اور پارک سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ عام عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button