متحدہ عرب امارات

الہسن ایپ بند ہے، لیکن آپ اس کا متبادل استعمال کر سکتے ہیں، طریقہ کار جانیے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے کیسز کو ٹریک کرنے کے لیے بنائی گئی الہسن ایپ گزشتہ روز سے کسی فنی خرابی کے باعث بند ہے۔ تاہم، حکام اس خرابی کو دور کرنے کی کوشش رہے ہیں۔ جب تک ایپ دوبارہ بحال نہیں ہو جاتی تب تک آپ اس کا متبادل سروس الہسن فار آل کا استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید برآں، الہسن ایپ کے بند ہونے کی وجہ ابوظہبی میں گرین پاس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ لہذا ابوظہبی میں عوامی مقامات جیسا کہ شاپنگ مالز اور سپر مارکیٹوں میں داخلے کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے لیکن دیگر امارات سے ابوظہبی میں داخل ہونے کے لیے ایک ٹیکسٹ میسج دیکھانا ضروری ہوگا۔ کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کے ایس ایم ایس کے علاوہ لوگ الہسن فار سروس کا استعمال کر سکتے ہیں۔

الہسن فار آل سروس گزشتہ سال متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے ان افراد کے لیے لانچ کی گئی تھی جن کے پاس اسمارٹ موبائل نہیں ہیں اور وہ الہسن ایپ استعمال نہیں کر سکتے۔

الہسن فار آل سروس ایک آفیشل نوٹفیکیشن سروس ہے جو آپ کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ طلب کیے جانے پر حکام کو دیکھا سکتے ہیں۔ اس نوٹیفکیشن کو حاصل کرنے کے لیے آپ کو اپنے فون سے اسٹار 48 اسٹار، اپنا امارتی شناختی کارڈ نمبراور آخر میں ہیش ٹیگ (*48*ID#) ملا کر کال کرنی ہوگی۔ یاد رہے کہ کسی نمبر کے درمیان وقفہ نہ دیا جائے۔

درج بالا کمانڈ ملانے کے بعد آپ کے موبائل فون پر آپ کا نام اور کورونا پی سی آر ٹیسٹ کے حوالے سے آپ کا اسٹیٹس ظاہر ہوگا۔ جسے آپ اپنے موبائل میں محفوظ کر سکتے ہیں اور بوقت ضرورت دیکھا سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button