متحدہ عرب امارات

فوجیرہ میں تمام پارکس اور ساحل سمندر کو 29جون سے کھولنے کا اعلان

کورونا سے بچاؤ کے تمام اقدامات کو اپناتے ہوئے پارکس اور ساحل پر گھومنے کی سہولت سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے: حکام

فوجیرہ میں تمام پارکس اور ساحل سمندر کو 29جون سے کھولنے کا اعلان، ریاستی حکام نے نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے فوجیرہ کے تمام پارکس اور ساحل سمندر کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق کورونا سے بچاؤ کے تمام اقدامات کو اپناتے ہوئے پارکس اور ساحل پر گھومنے کی سہولت سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔

متھدہ عرب امارات میں کورونا کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کرت ہوئے حکام نے یہ اعلان کیا ہے۔ پارکس اور ساحل سمندر کو 29جون پیر کے روز سے کھولا جائے گا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز میں واضح کمی آئی ہے جبکہ تمام خلیجی ممالک میں کورونا کے صحتیاب ہونے والے مریضوں کے تناسب میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

 

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button