عالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

بھارتی جہاز حادثے نے عاطف محمد کی دنیا اجھاڑ دی بیوی شادی کی پہلی سالگرہ سے پہلے ہی فوت ہوگئی

عاطف محمد کی بیوی ویزٹ ویزے پر عجمان آئی تھی جو ویزہ ایکسپائری سے پہلے بھارت کے لئے روانہ ہوئی

( خلیج اردو )بھارتی جہاز حادثے نے عاطف محمد کی دنیا اجھاڑ دی بیوی شادی کی پہلی سالگرہ سے دس دن پہلے ہی فوت ہوگئی ۔عاطف محمد کی بیوئی ویزٹ ویزے پر عجمان آئی تھی جو ویزہ ایکسپائری سے پہلے بھارت کے لئے روانہ ہوئی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی نژاد شہری عاطف محمد کی بیوئی منال دبئی سے بھارت جانے والے جہاز حادثے میں جاں بحق ہوگئی جس کی شادی ایک سال پہلے ہی ہوئی تھی اور وہ امید سے تھی ۔ عاطف محمد بھارت سے دبئی نوکری لئے آیا اور یہاں ایکاونٹنٹ کی جاب کر رہا تھا ۔ عاطف نے فروری کو بیوی کا ویزٹ ویزہ کیا تھا اور تب سے وہ یہاں رہائش پذیر تھی ۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے ویزٹ ویزے میں توسیع ختم کرنے کے بعد 10 اگست آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی ۔ منال بھی 10 اگست سے پہلے بھارت جارہی تھی کہ جہاز کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ انتقال کرگئی ۔

منال کے سسر جو اپنے بیٹے کو ائیر پورٹ چھوڑنے آئے تھے افسردہ ہوتے ہوئی کہا کہ گزشتہ روز ہم منال کو ائیر پورٹ چھوڑنے آئے تھے اور اب میرا بیٹا اس کی آخری دیدار کے بھارت جارہا ہے ۔ اس نے کہا کہ منال ایک انتہائی اچھی شریف اور قابل بچی تھی ۔ منال کے والد کا بھی گزشتہ سال روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال ہوا تھا ۔

عاطف کے والد نے کہا کہ ہمیں جہاز کریش کی اطلاع ملی تو ہمیں یقین نہ آیا اور ہم پر صدمہ طاری ہوگیا ۔ ہم نے واتس ایپ مسجز پر یقین نہیں کیا جب تک ہمیں مصدقہ اطلاع نہیں ملی تھی ۔ اطلاع ملنے کے بعد کم پھر قیامت برپا ہوگئی جس کا اندازہ لگانا مشکل ہے ۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button