متحدہ عرب امارات

کرونا کے باوجود بھارت میں کمبھ میلے سے کیسے وائرس پیھلا؟ صرف ایک خاتون نے تباہی مچا دی

خلیج اردو
12 مئی 2021
بنگلور : بنگلور میں کمبھ میلے سے واپس آنے والی خاتون کو کرونا وائرس ہوگیا اور اس نے اپنے ساتھ 33 افراد کو اس وبائی مرض میں مبتلا کیا۔ ان میں 13 نفسیاتی مریض بھی شامل ہیں۔

ان میں اکثریت اب خوش قسمتی سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بنگلور کے ایک سویلین ادارے کے عہدیدار کے مطابق خاتون کی بہو ماہر نفسیات ہے جو 13 نفسیاتی مریضوں کا علاج کررہی تھی۔ جب چند دن بعد خاتون کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تو وہ اپنے خاندان کے باقی ممبران کو بھی متائثر کر گئی جس میں اس کی بہو شامل تھی۔ بہو سے وائرس ان کے مریضوں میں بھی چلا گیا۔

اتراکھنڈ کے ہریدوار میں ہونے والے کمبھ میلا 31 مارچ سے 24 اپریل کے درمیان منعقد ہوا۔ اس شہر میں ساڑھے 35 لاکھ سے زیادہ عازمین نے شامل ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر بغیر کسی ماسک کے تھے اور آزادانہ طور پر دریا میں گھل مل گئے تھے۔ میلے کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بتایا جارہا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button