متحدہ عرب امارات

کورونا ایس او پیز: دبئی نے تمام تفریحی سرگرمیاں معطل کر دیں

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے محکمہ سیاحت نے جمعرات کے روز دبئی بھر میں جاری کیے گئے تمام تفریحی پرمٹ معطل کر دیے۔

دبئی کے میڈیا آفس نے اپنے آفیشل ٹوئیٹر ہینڈل سے اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ عوام کی صحت و حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دبئی میں بھر میں تفریحی سرگرمیوں کے لیے جتنے میں پرمٹ جاری کیے گئے وہ تمام پرمٹ فوری طور معطل کیے جاتے ہیں۔

ٹوئیٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ محکمہ سیاحت ہیلتھ اتھارٹیز کے ساتھ مل کر حالات کا معائنہ کرے گا۔

دبئی میڈیا آفس کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران دبئی کے حکام نے کورونا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیاں کرنے پر 20 مراکز کو بند کیا ہے اور 200 مراکز پر جرمانے عائد کیےہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button