متحدہ عرب امارات

شارجہ ایئرپورٹ نے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ سے متعلق ضوابط  میں تبدیلی کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹٰیم نے شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے والے مسافروں کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا لازمی قرار دے دیا۔ مزید برآں، کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ روانگی سے پہلے 72 گھنٹوں کے دوران حاصل کی گئی ہو۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے ٹیسٹ کروانے کا دورانیہ 96 گھنٹے تھا، جو کہ اب کم کر کے 72 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔ تازہ ترین قواعد کے مطابق پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ منفی ہونی چاہیے اور شارجہ پہنچنے پر ایک اور کورونا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹٰی جانب سے یہ اقدامات اٹھانے کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکتے ہوئے صحت عامہ کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

مزید برآں، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے ٹرانزٹ مسافروں کے لیے ہدایت جاری کے کہ وہ جس ملک کا سفر کر رہے ہیں انیہں اس ملک کے کورونا سے متعلق قواعد و ضوابط پر عمل کرنا چاہیے اور انکے پاس ہیلتھ انشورنس ہونی چاہیے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button