خلیجی خبریں

کویتی عدالت نے سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کا حکم دے دیا، رائٹرز

 

خلیج اردو آن لائن:

کویت کی وزارتی عدالت نے منگل کے روز فوجی فںڈز میں مبینہ خرد برد کے مقدمے میں سابق وزیر اعظم شیخ جابر المبارک الصباح کی قبل از ٹرائل گرفتاری کا حکم دے دیا۔

کویت کے مقامی اخبار الرائے اور الجریدہ کے مطابق شیخ جابر اور سابق وزیر دفاع اور داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح دونوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو ماننے سے انکار کیا ہے۔

الجریدہ اور القبس اخبار کے مطابق عدالت نے شیخ خالد کو رہا کرنے کی درخواست خارج کر دیا  ہے۔

خبررساں ادارے کا مزید کہنا ہے کہ دفاعی ٹیم کی درخواست پر عدالت نے اس مقدمے کے حوالے سے کوئی بھی معلومات شائع کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ مقدمے کی اگلی سماعت 27 اپریل کو ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button