متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: بچوں کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنے پر ماں کو بچوں کی تحویل سے محروم کر دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ایک ماں کو اپنے بچوں کو نظر انداز کرنے اور انکی مناسب دیکھ بھال نہ کرنے پر بچوں کی تحویل سے محروم کر دیا گیا، اور بچے عدالتی حکم پر خاتون کے سابق شوہر کے حوالے کر دیے گئے۔

ابوظہبی کی ایک ذیلی عدالت نے بچوں کو ماں کی تحویل میں دینے کا حکم دیا تھا، تاہم فیڈرل سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے بچے سے ماں سے واپس لے کر باپ کا حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ باپ نے مقدمہ درج کروا رکھا تھا کہ اس بچوں کو انکی ماں کی تحویل میں دینے کی بجائے اسکی تحویل دیا جائے۔ اس مقدمے میں والد نے اپنی سابق بیوی کے سزا یافتہ بھائیوں کے مجرمانہ ریکارڈ کا حوالہ بھی دیا، جو کہ جی سی سی رکن ملک کے شہری ہیں۔

باپ نے موقف اختیار کیا چونکہ اسکی سابق اہلیہ اور اسکے بچے اسکی اہلیہ کے بھائیوں کے ساتھ رہ  رہے ہیں اس لیے اسکے بھائیوں کے مجرمانہ ریکارڈ کا اس کے بچوں پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

اس نے مزید دلیل دی کہ اس کے بچے ماں کے ساتھ رہنے کی کم از کم عمر کو بھی پوری کر چکے ہیں لہذا اس کے بچوں کو ماں کی تحویل سے واپس لے کر اسکے کی تحویل میں دیا جائے۔

تاہم، ابوظہبی کی ابتدائی عدالت نے اس درخواست کو مسترد کر دیا لیکن سپریم کورٹ نے باپ کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ جس میں بچوں کو ماں کی تحویل سے واپس لینے اور باپ کی تحویل میں دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button