متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کورونا وائرس کے پیش نظر بلدیہ نے رہائشی علاقوں میں لیز سے متعلق معاہدوں کی تصدیق سے متعلق فیسوں میں بڑی رعائیت کر دی

خلیج اردو
18 نومبر 2020

شارجہ: کورونا وائرس جیسے وبائی امراض کے تسلسل کے پیش نظر ، شارجہ سٹی بلدیہ نے 31 مارچ 2021 تک رہائشی لیز معاہدوں کی تصدیق کے لئے فیسوں کو 4 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سپریم کونسل کے ممبر اور شارجہ کے حکمران عزت مآب ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد ال قاسمی کی ہدایت پر اور شارجہ کے نائب حکمران اور ولی عہد شیخ سلطان بن محمد بن سلطان القاسمی کی منظوری سے کرونا وائرس کے پیش نظر سرکاری اور نجی ایجنسیوں ، افراد اور کاروباری شعبوں کے ساتھ تعاون کیلئے یہ حکومت شارجہ کی جانب سے مراعاتی پیکج کا دوسرا حصہ ہے۔

شارجہ سٹی بلدیہ کے ڈائریکٹر جنرل تبت التوریفی نے شارجہ کے حکمران اور ولی عہد اور شارجہ کے نائب حاکم کی ان مراعات کے دوسرے پیکیج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ معیشت اور سرمایہ کاری کے ماحول کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس سے متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوششیں ظاہر ہوتیں ہیں۔

التوریفی نے کہا کہ بلدیہ نے رہائشی لیز کے معاہدوں کے فیصلے پر عمل درآمد کا آغاز کیا ہے اور ڈیلروں کے ساتھ رابطوں کے ذرائع تیار کیے جس سے ان معاہدوں کی توثیق میں مدد ملے گی ۔اس فیصلے کا اطلاق یکم نومبر 2020 سے 31 مارچ 2021 کے درمیان ہوگا۔

التوریفی نے مزید بتایا کہ بلدیہ نے معاہدے کی توثیق کرنے کے لئے نظام کو اجدید بنایا ہے تاکہ تصدیق نامے کے بطور معاہدے کی قیمت کا 2 فیصد کم کیا جاسکے۔ اس سے صارفین کو لیز کے معاہدوں کی توثیق کرنے کے لئے بہت سارے چینلز فراہم کیے گئے ہیں۔

ویب سائیٹ پر ایک کسٹمر صارف اکاؤنٹ بنا کر اس میں لاگ ان ہونے کے بعد الیکٹرانک اور سمارٹ سروسز پر کلک کرکے جب رینٹل ریگولیشن مینجمنٹ سروسز’ کا انتخاب کیا جائے تو تصدیق کے مرحلے پر عمل درآمد ہوگا۔

Source : Gult News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button