متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے پاکستان اور بھارت سمیت مختلف ممالک سے آنے والے یو اے ای رہائشیوں کی ملک واپسی کیلئے رولز میں آسانی پیدا کی ہے

خلیج اردو
11 ستمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات نے ملک میں کچھ رولز جو آسان بنایا ہے تاکہ ملک سے باہر موجود رہائشیوں کو یو اے ای واپس لایا جا سکے۔

12 ستمبر کے بعد سے وہ افراد جن کے پاس ویلیڈ رہائشی ویزہ ہوں اور جن کو مکمل طور پر وہ ویکسین لگوائی جا چکی ہو جس کی منظوری اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت نے دی ہو۔

یہ افراد جو پاکستان ، بھارت ، سری لنکا ، نیپال سمیت چھ ممالک میں کرونا وائرس کی وجہ سے چھ مہینے سے زیادہ باہر پھنسے ہوئے تھے، انہیں ملک واپسی کیلئے نیا انٹری پرمٹ جاری ہوگا اور یہاں پہنچنے کے بعد وہ اپنا اسٹیٹس تجدید کر سکتے ہیں۔

یہ آسانیاں ان افراد کیلئے ہیں جن کے پاس دبئی کے علاوہ کسی اور امارات کا رہائشی ویزہ ہو کیونکہ دبئی نے پہلے سے رولز میں آسانیاں پیدا کیں ہیں۔ دبئی حکام نے اس سے پہلے باہر پھنسے ہوئے رہائشیوں کے ویزہ میں توسیع کی تھی اگر ان کے ویزہ 20 اپریل 2021 کے بعد ایکسپائر ہوئے ہوں۔

دہرائے گئے رولز کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت آئی سی اے اور نیشنل ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی اب تمام رہائشیوں کو ملک واپسی کی اجازت دے جو اقوام متحدہ سے منظور شدہ ویکسین لگوا چکے ہوں۔

اس فیصلے کا اطلاق پاکستان ، بھارت ، بنگلادیش ، نیپال ، سری لنکا ، ویتنام ، نیمبیا ، زامبیا ، جمہوریہ کانگو ، یوگانڈا ، سیریا لیون ، لیبریا ، جنوبی افریقہ ، نائجیریا اور افغانستان کے رہائشیوں پر ہوگا۔

یہ رولز ان کیلئے ہیں جو متحدہ عرب امارات سے باہر ویکسین لگو اچکے ہوں۔

نئے پرمٹ کیلئے کیسے درخواست دی جائے؟

آنے والے مسافروں کو چاہیئے کہ وہ آئی سی اے کی ویب سائیٹ پر درخواست دیں اور ویکسینشن سرٹیفیکٹ کی درخواست کو پر کریں تاکہ لازمی اپروول دی جا سکے۔ انہیں متحدہ عرب امارات کیلئے نکلنے سے قبل تصدیق شدہ ویکسینشن سرٹیفیکٹ مہیا کرنا ہوگا۔

زیادہ سے زیادہ اڑتالیس گھنٹے پہلے کا کرایا گیا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ بھی پیش کرنا ہوگا لیکن لازم ہے کہ یہ کیو آر کوڈ سے جرا ہو۔

ان رہائشیوں کو ایئرپورٹ پر بورڈنگ سے پہلے کا کیا گیا پی سی آر ٹیسٹ جو زیادہ سے زیادہ چھ گھنٹے پہلے کرایا گیا ہو۔ انہیں ملک پہنچنے کے اٹھویں دن بعد پی سی آر تیسٹ کرانا ہوگا۔

سولہ سال سے کم عمر کے بچوں کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button