خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کوویڈ: ابوظہبی پولیس کا ڈلیوری رائڈرز کو ٹریفک رولز کی پابندی کرنے پر متوجہ کرنے کیلئے اہم اقدام ، ماسک پہنے ہوئے رائڈرز میں انعامات کی تقسیم

خلیج اردو: ابوظہبی پولیس نے ڈیلیوری رائڈرز کو کووڈ سیفٹی سے آگہی دینے اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کیلئے متوجہ کرنے پر انکو انعام دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ہیپی نیس پیٹرول ڈیلیوری رائڈرز کو متوجہ کرتے اور انہیں کوپن تحفے میں دیتے ہیں۔

یہ تحائف کی تقسیم کا سلسلہ گزشتہ سال شروع کی گئی مہم کا حصہ تھا۔

ابوظہبی میں متعدد سرکاری محکموں نے نومبر 2021 میں ڈیلیوری رائڈرز کے لیے موٹر سائیکل کی حفاظت سے متعلق آگاہی مہم شروع کرنے کے لیے مشترکہ مہم شروع کی تھی۔

یہ مہم مختلف شعبوں میں جیسے ریستوراں، اشیائے خوردونوش کی دکانوں، کورئیر سروسز اور دیگر اسی طرح کے کاروباروں میں کام کرنے والے ڈیلیوری رائڈرز پر زور دیتی ہے کہ وہ ٹریفک اور روڈ سیفٹی کے تمام اصولوں کی پابندی کریں۔

پولیس کے ہیپی نیس پٹرولز اکتوبر 2016 سے سڑکوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور گاڑی چلانے والوں کو بلیک پوائنٹس اور جرمانے کے بجائے واؤچرز اور تعریفی سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں، جبکہ گزشتہ سال اکتوبر میں ٹریفک پٹرول نے اچھے ڈرائیوروں میں ایکسپو پاسپورٹس اور تحائف بھی تقسیم کیے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button