متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات سے ڈائریکٹ فلائیٹ پر عائد پابندی ختم کر دی گئی

خلیج اردو
09 اپریل 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات سے سکاٹ لینڈ کیلئے براہ راست پرواز پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ابوظبہی میں برطانوی سفارتخانے نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے اسکاٹ لینڈ کیلئے براہ رات پرواز 9 اپریل سے شروع ہونگی۔

تاہم متحدہ عرب امارات سے برطانیہ اور شمالی ایئرلینڈ اور والز کیلئے عائد پابندی برقرار رہے گی۔

جنوری 29 کو متحدہ عرب امارات سے برطانیہ کیلئے پابندی عائد کی گئی تھی۔

اتحاد ایئر ویز کے سفری ایس او پیز کے مطابق متحدہ عرب امارات فی الحال برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں شامل ہے اس کا مطلب ہے کہ آپ کو صرف متحدہ عرب امارات سے ہی برطانیہ میں داخلے کی اجازت اس وقت ہو ہوگی اگر آپ برطانوی یا آئرش شہری ہیں یا آپ کو وہاں کے رہائشی حقوق حاصل ہیں ۔

برطانیہ کے خارجہ ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی دفتر نےبتایا ہے کہ جو 10 سالوں میں متحدہ عرب امارات کے راستے یو کے داخل ہوئے یا منتقل ہوئے ہیں ان یوکے آنے والے سیاحوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس ہفتے کے شروع میں برطانیہ نے ’ٹریفک لائٹ‘ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی سفر کی بحالی کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔ برطانیہ نے بین الاقوامی سفر کے دوبارہ آغاز کیلئے 17 مئی کو عارضی دن کے طور پر مقرر کیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button