متحدہ عرب امارات

سائکلون شاہین : ابوظبہی پولیس نے ہدایت نامہ جاری کردیا ، تیراکی سے متعلق ٹپس بتا ديئے

خلیج اردو
03 اکتوبر 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں جیسے ہی شاہین سائکلون کے حوالے سے حکام نے بتایا ہے کہ وہ ساحلوں سے ٹکرا رہی ہے ، ابوظبہی پولیس نے ڈرائیوروں کیلئے مختلف ٹپس بتائے ہیں۔

آج کیلئے تیز بارش ، تیز ہوائیں اور دھول اڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

انگریزی ، عربی اور ملایالم میں ڈرائیوروں کیلئے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

اس سے قبل حکام نے متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں اور سیاحوں کو سمندری طوفان کے متوقع موسمی اثرات کے خلاف احتیاطی تدابیر کے طور پر ساحلوں ، وادیوں اور نشیبی علاقوں میں جانے سے روک دیا تھا۔

نیشنل سنٹر آف میٹرولوجی این سی ایم کے ترجمان ڈاکٹر محمد الابری کا کہنا ہے کہ تیز بارش کی وجہ سے وادیوں میں سیلاب اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع کرانے کا سبب بنے کا۔

ہوائیں تیز سے مضبوط ہونگی جس سے گرد بنے گی جو متوازی حدنگاہ کو متائثر کرے گی۔ بادلوں میں گرج چمک ہوگی جبکہ کچھ اوقات میں تھنڈر بھی بنے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button