متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں بینک اکاؤنٹ کو کیسے بند کیا جائے؟

تمام دستاویز فراہم کرنے کے بعد 3 سے 5 دنوں میں اکاونٹ بند ہوجائے گا

(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات میں بینک ایکاونٹ بند کرنے میں کوئی مشکل نہیں کیونکہ تمام دستاویز فراہم کرنے کے بعد 3 سے 5 دنوں میں اکاونٹ بند ہوجائے گا۔

ایکاونٹ بند کرنے کے لئے بینک کے کسی بھی برانچ جا کر اپنی شناختی کارڈ کاپی، ایکاونٹ سے منسلک کریڈٹ کارڈ اور غیر استعمال شدہ چیکس اور چیک بوک لے جا کر ایکاونٹ بند کرنے کا عمل شروع کیا جاتا ہے ۔ پہلے ایکاونٹ کو خالی کرکے رقم کسی اور ایکاونٹ منتعقل کی جائے یا پھر رقم کیش میں بھی نکلوائی جاسکتی ہے ۔

ایکاونٹ بند کرنے کا فارم بھر کے تمام متعلقہ معلومات فراہم کرنے کے بعد اکاونٹ بند کرنے کا عمل شروع ہوجاتا ہے ۔تمام ضروری معلومات فراہم کرنے کے ایکاونٹ بند ہوجانے کے بعد ای میل کے ذریعے آگاہ کردیا جائے گا ۔ یہ عمل 3 سے 5 دنوں میں مکمل ہوگا ۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button