متحدہ عرب امارات

دبئی کسٹم نے 820 غیر قانونی بولیوں کو ناکام بنا دیا ہے

خلیج اردو
28 فروری 2021
دبئی : اس کے باوجود کے کورونا وائرس کی وجہ سے حالات معمول کے مطابق نہیں تھے لیکن دبئی کسٹم اپنے فرض سے غافل نہ رہی اور غیر قانونی طور پر مختلف شیاء کی سمگلنگ کی کوششوں اور انہیں بولیوں سے فروخت کرنے کے واقات کو روکا گیا ۔ مختلف 820 بولیوں کو ناکام بنایا گیا جس میں مختلف شیاء شامل تھیں۔

ان واقعات میں 550 منشیات کی سمگلنگ سے متعلق اور 99 اسلحہ اور گولہ بارود کی سمگلنگ سے متعلق واعات بھی شامل ہیں جنہیں دبئی کسٹم نے ناکام بنادیا۔ محکمے کے پیسنجر آپریشن خالد احمد کے مطابق کسٹم ضبطی کے 107 واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ محکمہ ایئر پورٹ پر معائنہ اور دیگر معمول کی سرگرمیوں میں مصنوعی ذہانت کی سافٹ ویئر کا نفاذ کرکے بہترین نظام لاگو کرتا ہے۔ دبئی کسٹم نے 13.4 ملین بیگ اور 8.7 ملین مسافروں کا معائنہ کیا ، جو گذشتہ سال دبئی کے تمام ہوائی اڈوں سے آنے اور جانے والی مختلف 85،822 پروازوں پر سے سفر کر چکے تھے۔

احمد نے اس بات پر زور دیا کہ دبئی کسٹم کے عملے کے انسپکٹرز نے مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے احتیاطی تدابیر اور صحت کے پروٹوکول کی سختی سے پیروی کی ہے۔ ان میں انتظار گاہوں میں بیٹھنے سے متعلق نئے ترتیب شدہ منصوبے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دبئی کسٹم عالمی تجارت اور مسافروں کی آمدورفت میں سہولت فراہم کرتا ہے اور معاشرے کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور اپنی صلاحیتوں اور صلاحیتوں کو ترقی دیتا رہتا ہے۔

مسافروں کے حوالے سے محکمہ آپریشنز مکمل طور پر تیار تھا جب کورونا وائرس کی وجہ سے پروازیں رکنے کے بعد پروازیں دوبارہ شروع ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ مسافروں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی منصوبے اور اقدامات کیے گئے تھے۔ آنے والے دنوں میں پروازوں میں اضافے کی وجہ سے مسافروں کی تعداد میں اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔

احمد نے بتایا کہ ہم نے آئی ڈی کلیئر ایپلیکیشن کا آغاز کیا ہے جس سے مسافروں کو سامان کا اعلان کرنے اور کسٹم کے معمولات کو پورا کرنے کیلئے درکار وقت کو پانچ منٹ سے کم کر دیا ہے۔ ایپلیکیشن ایپل اسٹور اور گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button