متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں مساجد جانے والوں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری ہو گئیں

دائمی اور سانس کی بیماریوں کے مریضوں اور 12 سال سے کم عمر بچوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی،نمازیوں کو الحوسن ایپ انسٹال کرنی لازمی ہو گی

یو اے ای کوتقریباً پندرہ ماہ سے کورونا کی موذی وبا کا سامنا ہے۔گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران جہاں کاروباری، تعلیمی اور سرکاری ادارے بند کیے گئے وہاں مساجد سمیت تمام عبادت گاہوں بھی بند کر دی گئیں۔ اس عرصے کے دوران مساجد میں صرف اذان دینے کی عبادت تھیں۔ بالآخر مساجد کو پہلے پنجگانہ نمازوں کے لیے کھولا گیا اور بعد میں نماز جمعہ کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

اسی طرح دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کو ایس او پیز کے ساتھ کھولا گیا ہے۔ تاہم 15 جنوری کے بعد کورونا کے یومیہ کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد اماراتی حکام نے تمام عبادت گاہوں کے لیے کورونا ایس او پیز میں سختی کر دی ہے۔نیشنل کرائسز اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (NCEMA)کی جانب سے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی اور دوسروں کی صحت کے تحفظ کو ممکن بنانے کی خاطر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں:

مندرجہ ذیل افراد کے مساجد میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے:
۔ 60 سال سے زائد عمر کے لوگ( تارکین اور اماراتی دونوں پر اطلاق ہوگا)۔
۔ 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی مسجد لانے کی اجازت نہیں۔
۔ سانس اور دائمی امراض میں مبتلا افراد گھروں پر ہی نماز ادا کریں۔
۔ کورونا مریضوں کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد بھی مساجد کا رُخ نہ کریں۔
۔ جوکورونا مریض پوری طرح صحت یاب نہ ہو جائیں، وہ مسجد نہ آئیں۔

مساجد اور دیگر عبادت گاہوں میں داخلے کے لیے اہم ہدایات:
۔ تمام نمازی اپنے اسمارٹ فونز میں AL HOSN ایپ لازمی انسٹا ل کریں۔
۔ مساجد میں داخلے کے وقت اور باہر آنے کے دوران اکٹھے ہو کر بات چیت سے اجتناب کریں۔
۔ تمام نمازی گھروں سے ہی وضو کر کے آئیں۔ مساجد کے وضو خانوں کا استعمال نہ کرنا بہتر ہے۔
۔ نماز مسجد میں داخل ہو کر اور واپسی پراپنے ہاتھوں کو لازمی سینیٹائز کریں۔
۔ مسجد میں موجودگی کے دوران تمام وقت چہرے کو ماسک سے ڈھانپ کر رکھیں۔ نماز کے دوران بھی ماسک نہ ہٹائیں۔
۔ نمازیوں کو ہدای کی گئی ہے کہ جائے نماز، قرآن شریف یا سیپارہ گھر سے لے کر آئیں۔ اور انہیں دوسروں کے حوالے نہ کریں اور نہ مسجد میں چھوڑ کر جائیں۔
۔ مساجد میں تمام افراد میں کم از کم 2 میٹر کا فاصلہ ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button