متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ملک میں ملازمین کیلئے لازمی قرار دیئے گئے کورونا ٹیسٹ کا دائرہ وسیع کر دیا گیا

خلیج اردو
20 جنوری 2021
عجمان : ابوظبہی کے بعد عجمان نے بھی اپنے تمام سرکاری ملازین کیلئے ہدایات جاری کی ہے کہ وہ ہر ہفتے کورونا وائرس کی تشخص سے متعلق ٹیسٹ کرائیں۔ تاہم وہ افراد جنہوں نے کورونا وائرس کے انسداد سے متعلق ویکسین کے دونوں ڈوز لیہے ہوں ان کیلئے استثنی دیا گیا ہے۔

وہ افراد جو کورونا ویکسین کیلئے درکار اہلیت پر پورا نہیں اترتے ان کیلئے ہر 7 دن بعد کورونا وائرس کا پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔ یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حکومت کی جانب سے اپنے وزار اور دیگر اسٹاف کو کورونا وائرس سے متعلق ٹیسٹ کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ حکم ان کمپنیوں کے ملازمین کیلئے بھی ہے جو ویکسین کیلئے اہلیت رکھتے ہوئے بھی ویکسین نہیں لگوا چکے۔ ایسے افراد کیلئے لازمی ہے کہ دفاتر میں جمع ہونے سے قبل یا کسی اجلاس میں شرکت سے قبل وہ کورونا وائرس سے متعلق ٹیسٹ کا منفی نتیجہ بتائے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button