متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ابوظبہی سفر کرنے والے مسافروں کو اب دس کے بجائے 12 دن قرنطینہ میں گزارنے پڑیں گے

خلیج اردو
10 اگست 2021
ابوظبہی : اتحاد ایئرویز کی جانب سے جاری تازہ ترین اپڈیٹس کے مطابق بھارت سے یو اے ای آنے والے مسافروں کو ایک دس کے بجائے بارہ دنوں کیلئے قرنطینہ ہونا پڑے گا۔

تجدیدی بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ جب ایک بار آپ ابوظبہی پہنچ جائیں تو آپ کو اپنی کلائی پر طبی حوالے سے تصدیق شدہ ٹریکنگ ڈیوائس پہن کر بارہ دنوں کیلئے قرنطینہ ہونا پڑے گا۔

جب مسافر ایمیگریشن کو کلیئر کرے گا تو حکام کی جانب سے یہ بریسلٹ باندھ دیا جائے گا۔ آپ کو ابوظبہی پہنچنے پر چھٹے اور گیارہویں دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

انڈین ایئرلائن انڈیگو کی جانب سے ٹریول ایجنٹس کو جاری کیے گئے تازہ ترین ہدیات میں بھی یہی شامل ہے۔

اس سے پہلے کہ مسافر بارہ دنوں کیلئے قرنطینہ میں رہے ، ان کا پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button