متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں رہنے والے فلپینو غیر ملکی نے محظوظ لاٹری میں 10 ملین درہم کا انعام جیت لیا

خلیج اردو
09 نومبر 2021
دبئی : 52 سالہ فلپینو باشندے نے محظوظ ڈرا میں 10 ملین درہم کا انعام جیت لیا ہے۔ فجیرہ میں رہنے والے پٹیریو کے مطابق یہ ایک خواب تھا جو مکمل ہوا۔ وہ ایک تیل و گیس کی کمپنی میں ملازمت کرتا ہے۔ انہوں نے پانچ میں سے پانچ نمبر میچ کرکے یہ انعام اپنے نام کردیا۔

پیٹریو محظوظ کے جینے والے انیسویں لاکھ پتی فاتح ہیں۔ انہوں نے محظوظ کے نئے گیم ڈیزائن کے پہلے ٹاپ پرائز ونر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے ۔ یہ انعام دو ہفتے قبل متعارف کرایا گیا تھا۔

دو بچوں کا باپ، جو تین سال سے فجیرہ میں رہ رہا ہے، کرونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے ایک سال سے اپنے خاندان کو نہیں دیکھ سکا۔

ان کے بیٹے 23 اور ایک 18 سال کے ہیں جن میں سے ایک خصوصی بچہ بھی ہے اور وہ اپنی والدہ کے ساتھ اپنے آبائی ملک فلپائن میں رہتے ہیں۔

پیٹریو نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ انعامی رقم ان کے پاس انتہائی ضروری وقت پر آئی کیونکہ اس کے 18 سالہ بیٹے کو جو بچپن سے دماغی فالج کا شکار ہے کو کچھ پچیدہ مراحل سے گزرنا پڑرہا ہے۔

52 سالہ محظوظ کے فاتح کا کہنا ہے کہ یہ رقم مجھے بغیر کسی پریشانی کے ریٹائر ہونے میں مدد دے گی۔ وہ کہتا ہے کہ میں اسے جزوی طور پر کچھ کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے استعمال کروں گا اور کچھ کو اپنے دوسرے بیٹے کے دندان سازی کے کورس کیلئےاستعمال کروں گا اور باقی ماندہ کا استعمال میرے 18 سالہ بیٹے کے علاج کیلئے کیا جائے گا۔

فلپینو باشندے کا کہنا ہے کہ یہ رقم یقینی طور پر مجھے اس کے طبی اخراجات کی دیکھ بھال میں مدد کرے گی اور اسے گھر پر بہترین اسپتال کی دیکھ بھال فراہم کرے گی جس کیلئے میں محظوظ کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button