متحدہ عرب امارات

بیوی پر شوہر کا حملہ : بیوی پر چاقو کے وار کرنے والا شخص انجام کو پہنچ گیا

خلیج اردو
دبئی : دبئی کی کریمنل کورٹ نے ایک ایشیائی شخص کو پانچ سال کیلئے جیل بھجوا دیا ہے کیونکہ اس نے جمیرہ ویلا کے باہر اپنی بیوی کو قتل کی کوشش کی تھی۔

اس کی بیوی یہاں اس ویلا میں کام کرتی تھی۔

یہ واقعہ اگست 2021 کا ہے جہاں ایک یورپی خاتون نے رپورٹ دائر کی تھی کہ اس کی ایشائی نوکرانی کے شوہر نے اس پر چاقو کے کئی وار کیے ہیں۔

کیس کی تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ نے بیان دیا کہ مجرم اس کے گھر کے باہر آیا اور درخواست کی کہ وہ اس کے گھر میں داخل ہونا چاہتا ہے جس سے انکار کیا گیا۔ تاہم اس نے مجرم کو اجازت دی کہ اپنی بیوی سے ویلا کے مرکزی دروازے کے باہر بات کریں۔

مدعی خاتون نے بتایا کہ نوکرانی اور اس کے شوہر کے درمیان ہونے والی زبانی تکرار سے وہ چونک گئی اور اس نے شوہر کو وہاں سے جانے کو کہا لیکن اس نے چھری نکال کر اس کی گردن اور جسم کے مختلف حصوں پر کئی بار وار کیے اور پھر فرار ہو گیا۔

آجر نے فوری طور پر پولیس اور شدید زخمی ملازمہ کے لیے ایمبولینس بلائی۔نوکرانی کو اسپتال لے جانے کے بعد اس کے زخموں کا علاج کیا گیا۔

Source: Khaleej times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button