متحدہ عرب امارات

دبئی: جمیرہ پام سٹرپ میں نیا آمر سنٹر جو ایمیگریشن سے متعلق خدمات فراہم کرے گا

خلیج اردو
دبئی: جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز دبئی نے ایک نیا ایڈوانسڈ آمر سنٹر شروع کیا ہے جو امیگریشن سے متعلق مختلف قسم کی خدمات فراہم کرے گا۔

جی ڈی آر ایف اے دبئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر میجر جنرل عبید بن سورور نے جمیرہ پام سٹرپ میں مذکورہ نئے سنٹر کا افتتاح کیا۔

نیا سنٹر پہلے کے آمر مراکز سے مختلف ہے اور تیز تر لین دین کے لیے جدید، ڈیجیٹل ٹولز سے لیس ہے۔ نئے سنٹر کا ایک منفرد ڈیزائن ہے جو پہلے والے سے مختلف ہے اور کافی شاپ یا آرام کرنے کے علاقے سے ملتا جلتا ہے۔

جی ڈی آر ایف اے دبئی کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل محمد المری نے کہا ہے کہ ڈپارٹمنٹ دبئی کے صارفین میں خوشحالی پھیلانے اور لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کے وژن کے مطابق، آمر مراکز میں مسلسل ترقی کا خواہاں ہے۔

المری نے کہا کہ نئی سہولت وقت اور محنت کو کم کرتی ہے اور صارفین میں مثبت جذبات بھی پیدا کرتی ہے۔

نئے مرکز میں جی ڈی آر ایف اے دبئی کی تمام خدمات جیسے کہ انٹری پرمٹ، اجازت نامے کی منسوخی، ورک پرمٹ کا اجرا، رہائش کی حیثیت میں ترمیم، طبی ٹیسٹوں کی درخواست اور اماراتیوں، رہائشیوں، نجی کمپنیوں اور سرکاری اداروں کے لیے اماراتی شناختی خدمات ہینڈل کی جاتی ہیں۔

جی ڈی آر ایف اے خدمات کیسے حاصل کریں؟

صارفین اس کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ملک کے اندر سے اس کے ٹول فری نمبر 8005111 پر یا ملک سے باہر سے +97143139999 پر آمر کال سینٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button