متحدہ عرب امارات

دبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ دنیا کے دس خوبصورت ہوائی اڈوں میں شامل

(خلیج اردو ) دنیا کے دس بہترین ائیر پورٹس کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں دبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ بھی شامل ہے ۔ سال 2020 کے بہترین ائیر پورٹس کی فہرست پرائیوٹ جیٹ بوکنگ سروس نے شائع کی ہے ۔


اس فہرست میں پہلے نمبر پر آئرلینڈ کا ائیر پورٹ ڈونیگال شامل ہے جبکہ دوسرے نمبر پر مسیمبی ائیر سٹریپ ائیر پورٹ تنزانیہ ہے ۔تیسرے نمبر پر روم کا ائیر پورٹ سکیاتوس ہے چوتھے پر امریکہ کا اورلنڈو انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور پانچویں نمبر پر سکاٹ لینڈ کا بارہ ائیر پورٹ آیا ہے ۔

چھٹے نمبر پر بورا بورا پرنچ ائیر پورٹ ساتویں نمبر پر ایس ٹی مارٹین ائیر پورٹ اور آٹھوے نمبر پر پراسلین ائیر پورٹ۔ دبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا نمبر نو ہے جبکہ نادی انٹرنیشل ائیر پورٹ فیجی دسویں نمبر پر ہے ۔

ڈونیگال ائیر پورٹ ائر لینڈ

آئرلینڈ کا ائیر پورٹ تین بار مسلسل پہلی نمبر پر ایا ہے جس کی وجہ بہترین لوکیشن ہے ۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button