خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی ائیرپورٹ کا ایک کلینر 8 سالہ بچی سے غلط جنسی حرکات کرنے پر عدالت میں پیش۔

خلیج اردو آن لائن نیوز

دبئی ائیرپورٹ کا ایک کلینر 8 سالہ بچی سے غلط جنسی حرکات کرنے پر عدالت میں پیش۔

 

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پچھلے سال نومبر میں پیش آیا جب ایک سری لنکن نژاد خاتون اپنی 8 سالہ بچی کے ساتھ ائیرپورٹ پر موجود تھی۔بچی کی ماں نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کی بیٹی نے واش روم جانے کو کہا ۔میں چونکہ اپنا سامان اکیلا نہیں چھوڑنا چاہتی تھی اس لیے میں نے اپنی بیٹی کو اکیلے واش روم بھیج دیا۔

 

خاتون کا مزید کہنا تھا کہ جب میری بچی واپس آئی تو وہ سہمی اور ڈری ہوئی تھی۔میں نے جب اس سے وجہ پوچھی تو اس نے مجھے بتایا کہ کسی نے اسے غلط انداز میں چھوا ہے۔بچی نے ملزم جو کہ نیپالی نژاد ہے اس کی طرف اشارہ کیا اور اپنی ماں کو بتایا کہ وہی مطلوبہ شخص ہے۔

 

اس موقعے پر موجود ایک خاتون پولیس افسر کا کہنا تھا کہ بچی نے مجھے تمام واقعہ بتایا۔بچی کا کہنا تھا کہ ملزم اسے مخصوص افراد کے لیے محتص واش روم میں لے گیا جہاں اس نے مجھے غلط انداز میں چھوا۔میرے شور مچانے پر وہ خوفزدہ ہوگیا اور مجھے چھوڑ دیا۔

 

پولیس نے موقعہ واردات پر موجود کیمروں کی مدد سے جانا کہ اس وقت وہاں تین کلینر موجود تھے۔دوران تفتیش انہوں نے مطلوبہ ملزم کے بارے میں اقرار کیا کہ انہوں نے اسے بچی کو واش روم لے کر جاتے ہوئے دیکھا۔

 

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اقرار بھی کرلیا۔
استغاثہ نے ملزم پر بچی کو اغوا کرنے،جنسی ہراساں کرنے کے الزامات لگائے ہیں۔مقدمے کا فیصلہ 27 اگست کو سنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button