متحدہ عرب امارات

شیخ حمدان کی جانب سے جرواں بچوں کی سالگرہ منائی گئی، انہوں نے ماضی کی تصویر شیئر کی

خلیج اردو
دبئی : دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اپنے جڑواں بچوں کی پہلی سالگرہ منائی ہے۔

انہوں نے اپنے بچوں کی پیدائش کے بعد کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ کل ہی یہ تصویریں لیں تھیں۔ اتنی جلدی سال گزر گیا۔

انہوں نے اپنے بیٹے راشد اور بیٹی شیخہ اور دنیا کے دیگر بچوں کو جنم دن کی مبارک باد دی ہے۔

20 مئی 2021 کو شیخ ہمدان اور شیخہ شیخہ بنت سعید نے جڑواں بچوں کا خیرمقدم کیا اور ولی عہد نے بچوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی آمد کا اعلان کیا۔

اس کے اگلے دن قابل فخر والد کے طور پر شیخ حمدان نے نومولود کی ایک اور تصویر شیئر کی جس میں صوفے پر بیٹھے اپنے جڑواں بچوں کو پکڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

شیخ حمدان نے مئی 2019 میں شیخہ بنت سعید بن تھانی المکتوم سے دبئی میں ایک تقریب میں شادی کی جس میں تمام حکمرانوں اور رہنماؤں نے شرکت کی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button