پاکستانی خبریںعالمی خبریں

اسمبلیاں تحلیل کرکے نئے انتخابات کرائے جائیں، سابق وزیر اعظم عمران خان کا مطالبہ

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کے روز مطالبہ کیا ہے کہ موجود اسمبلیوں کو تحلیل کرکے نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ ان کی جماعت 25 سے 29 مئی کے درمیان کسی بھی وقت اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گی۔

عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سے اگلے ہفتے اسلام آباد مارچ کیلئے تیار رہنے کا پیغام دیتے ہوئے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس 22 مئی کو بلایا ہے جس میں حتمی تاریخ طے کی جا سکے گی۔

انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرف پچیس اراکین کو پارٹی ڈسپلن سے انحراف پر ڈی سیٹ کیے جانے کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے پنجاب میں بحران کی نشاندہی کی ۔

عمران خان 11 جماعتی حکومتی اتحاد کی جانب سے ان کے خلاف عدم اعتماد کی کامیابی اور نئی حکومت بننے کے بعد سے ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں۔

مسٹر خان نے ملک کے بڑے شہروں میں بڑے اجتماعات کیے ہیں جہاں ان اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے لیے 20 مئی کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button