Uncategorizedمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : یکم رمضان کا مبارک دن ، دبئی میں ایک نئے مسجد کو نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا ہے

خلیج اردو
13 اپریل 2021
دبئی : آج یکم رمضان پر ہاٹا کے تاریخی اور بہترین قدرتی نظاروں کو ذہن میں رکھتے ہوئے افتتاح کیا گیا ہے۔ یکم رمضان پر اسے نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا ہے جس میں 600 نمازیوں کو ایک ساتھ نماز ادا کرنے کی سہولت دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے دبئی کے اسلامک افیئر اور چیریٹبلک ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور دبئی کے سابق حاکم شیخ راشد بن سعید المکتوم کی ہدایت پر بننے والے اس مسجد کا نام القیصر مسجد ہے۔ مسجد کی مرمت کے حوالے سے شیخ محمد نے فنڈ جاری کیا تھا۔

اس مسجد کو فاطمی فن تعمیراتی انداز میں تعمیر کیا گیا ہے جس کی خاصیت ایک چھت کی تھی جسے کالموں کی مدد سے سپورٹ کیا گیا ہے۔ ۔ درمیان میں ایک بہت بڑا گنبد ہے جو اپنے خوبصورت ڈیزائن کو مکمل کرتا ہے۔

اس میں خدمت کی تمام سہولیات جیسے نماز ہال ، وضو ، بیت الخلاء ، پارکنگ کی جگہیں ، اور امام کیلئے مکان موجود ہے۔ لیزیلی اور جیبل علی سینٹرز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سہیل المحیری نے بتایا کہ اس میں کل 543 مرد اور 45 خواتین کے نماز کے کمرے موجود ہیں۔

مسجد کے افتتاح کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے ڈاکٹر المحیری نے مساجد کی غیر مشروط حمایت پر شیخ محمد بن راشد سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ IACAD معاشرے میں مساجد کے کردار کو بڑھانےکیلئے پرعزم ہے ۔ محکمہ اپنی خدمات فراہم کرکے دبئی میں مساجد کی نگرانی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button